دہلی میں پولیس نےکل دیر شام شمال مشرقی ضلع اور نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر)میں کئی مقامات پر ایک ساتھ چھاپے مارکر بڑی مقدار میں ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے۔
دہلی پولیس کے اسپیشل سیل خصوصی کمشنر اروند دیپ نے بتایا
کہ پولیس کو کل شام ہی یہ اطلاع مل گئی تھی کہ دہلی میں چند دہشت گرد عناصر سرگرم ہیں اور انہوں نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دینےکے ارادے سے دھماکہ خیز مواد یہاں پہنچایا ہے۔
اسی بنیاد پر کل چھاپے مارے گئے اور 11افراد کو حراست میں لیا گیا۔